تین سومیگاواٹ کا بہاولپورشمسی توانائی منصوبہ اس سال نومبرمیں مکمل ہوگا:شہبازشریف
16 ستمبر 2017 (16:27)
0

پنجاب کے وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترک سرمایہ کاروں کی طرف سے 300میگاواٹ کا بہاولپورشمسی توانائی منصوبہ اس سال نومبر میں مکمل ہوگا ۔
ہفتہ کو استنبول میں ترک سرمایہ کاروں کے مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ مختلف شعبوں میں تعاون کرنے پر ترک قیادت کے شکر گزار ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ بہاولپور شمسی توانائی کامنصوبہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا جس سے عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی ۔

  اس سے قبل یونیورسٹی آف استنبول میں پاکستانی طلباء کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاکہ حکومت ترک زبان سیکھنے کیلئے مزید طلباء کو ترکی بھجوائے گی ۔انہوں نے پاکستانی طلباء کو ہدایت کی کہ وہ لگن کے ساتھ ترک زبان سکھیں کیونکہ سخت محنت کامیابی کی کنجی ہے ۔