صدر کل اشک آباد میں پانچویں ایشین ان ڈور اور مارشل آرٹس مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے
16 ستمبر 2017 (15:49)
0

صدرممنون حسین تین روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچ گئے ہیں۔ اشک آباد پہنچنے پر ترکمانستان کے نائب وزیراعظم اوردوسرے اعلیٰ حکام نے صدرکا استقبال کیا ۔ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر مرادا شرف جنجوعہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔پیٹرولیم وقدرتی وسائل کے وزیر جام کمال خان بھی صدر ممنون حسین کے ہمراہ ہیں۔

صدر اتوار کو اشک آباد میں پانچویں ایشین ان ڈور اور مارشل آرٹس مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے۔پاکستان کا 130رکنی دستہ مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے کیلئے اشک آباد پہنچ چکا ہے۔64 ملکوں کے پانچ ہزار پانچ سو سے زائد کھلاڑی ان مقابلوں میں حصہ لیںگے۔