جیلوں کی سیکورٹی بہتر بنانے کیلئے ایک ارب روپے جاری
16 ستمبر 2017 (15:33)
0

پنجاب کے محکمہ خزانہ نے جیلوں کی سیکورٹی بہتر بنانے کیلئے ایک ارب روپے جاری کئے ہیں ۔ ایک بیان میں انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہاکہ یہ رقم سی سی ٹی وی کیمروں ، سکیننگ مشینوں ، واک تھرو گیٹس اور دوسرے سیکورٹی آلات کی تنصیب پرخرچ کی جائے گی ۔
انہوں نے کہاکہ جیلوں کی مانیٹرنگ کیلئے آئی جی آفس بھی قائم کیاجائے گا ۔