خیبرپختونخوا حکومت کا صوابی کے قریب سی پیک سٹی کے قیام کا فیصلہ
16 ستمبر 2017 (15:24)
0

خیبرپختونخوا کی حکومت نے اسلام آباد پشاور موٹر وے پرصوابی کے قریب ایک سی پیک سٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے ریڈیوپاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت یہ شہر 80 ہزار کنال اراضی پر قائم کیاجائے گا جس پر 4 ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی ۔
سی پیک سٹی میں تعلیمی اور تجارتی زون، سرکاری عمارتیں، اپارٹمنٹس ، گولف کورس، تھیم پارک اورکھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائیںگی ۔