وزیراعلیٰ پنجاب نے بہترین کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کو مبارک باد دی ۔

لاہور میں تین ٹی 20کرکٹ میچوں کا پرامن انعقاد پاکستان کی اصل کامیابی ہے: شہباز شریف
16 ستمبر 2017 (13:32)
0

پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف نے کہاہے کہ لاہور میں تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کا پرامن انعقاد پاکستان کی اصل کامیابی ہے ۔آج لاہور میں ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ قوم پاکستان میںعالمی کھلاڑیوں کی موجودگی اوران کے کھیل سے اپنی سرزمین پرلطف اندوز ہوئی ۔
انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے آزادی کپ کے میچوں کے انعقاد کیلئے سیکورٹی جامع انتظامات کئے ۔وزیراعلی نے بہترین کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کو مبارک باد دی ۔