کشمیر ایک علاقائی تنازع نہیں، انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے:مشترکہ مزاحمتی قیادت
16 ستمبر 2017 (13:16)
0

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا ہے کہ کشمیر ایک علاقائی تنازع نہیں ہے بلکہ یہ ایک انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے ۔ ایک بیان میں سید علی گیلانی نے میرواعظ عمرفاروق اور محمد یٰسین ملک پرمشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے پاکستان بھارت اور حقیقی کشمیری قیادت کے درمیان مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کوحل پر زوردیا ۔
کشمیری رہنمائوں نے کہا کہ حریت قیادت اس دیرینہ تنازعہ کے حل کیلئے سنجیدہ ، بامعنی اورنتیجہ خیز مذاکرات کی مخالف نہیں ہے ۔