نائیجریا :کشتی کے حادثے میں ہلاک 33 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
16 ستمبر 2017 (12:50)
0

نائیجریا کے شمال مغربی حصے میں دریائے نائیجرمیں دو روز قبل ڈوبنے والی کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے کم ازکم 33 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے ۔
ہنگامی ادارے کے حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے کشتی پر سوار 84 افراد کو بچا لیا ہے تاہم مجموعی طورپر 150 مسافروں میں سے ابھی بھی 30 لاپتہ ہیں۔