بنگلہ دیش کا میانمار پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام
16 ستمبر 2017 (11:51)
0

بنگلہ دیش نے میانمار پراس کی فضائی حدود کی بارہا خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان پناہ گزینوں کے بحران کے باعث پہلے سے خراب تعلقات مزید بگڑنے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے ۔
ایک بیان میں بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایسی اشتعال انگیز کارروائیوں کے خطرناک نتائج برآمد ہوںگے ۔