پوسٹل سروسز کے وزیرمولاناامیرزمان نے کہاکہ محکمہ ڈاک سماجی بہبود کامحکمہ ہے جو اپنی بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

پوسٹل سروسز کے وزیر کی محکمہ ڈاک میں مزید بہتری کیلئے اصلاحات متعارف کرانے کی غرض سے قابل عمل تجاویز پیش کرنے کی ہدایت
16 ستمبر 2017 (11:16)
0

پوسٹل سروسز کے وزیرمولاناامیرزمان نے محکمہ ڈاک میں مزید بہتری کیلئے اصلاحات متعارف کرانے کی غرض سے قابل عمل تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمہ ڈاک کے ملازمین کے مسائل تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ترجیحی بنیاد پرحل کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ ڈاک سماجی بہبود کامحکمہ ہے جو اپنی بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے اور وہ کسی کوبدعنوانی نہیں کرنے دیں گے۔