پوکھلیان سیکٹر میں بھارت کی جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی کے باعث دو بے گناہ شہری شہید اورچارزخمی ہوگئے تھے۔

file photo

ڈی جی رینجرز  پنجاب کا پوکھلیان سیکٹر ورکنگ باؤنڈری کا دورہ
16 ستمبر 2017 (09:11)
0

ڈائریکٹرجنرل پاکستان رینجرزپنجاب میجرجنرل اظہرنوید حیات نے پوکھلیان سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری کادورہ کیا جہاں بھارت کی جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی کے باعث دو بے گناہ شہری شہید اورچارزخمی ہوگئے تھے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر جنرل اظہر نے رینجرز کے موثر جواب کوسراہا اورمتاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ بھارت کو بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی غیراخلاقی اورظالمانہ کارروائی کاہمیشہ اسی طرح منہ توڑ جواب دیاجائے گا۔