North Korean leader Kim Jong Un (File Photo)

میزائل اورایٹمی پروگرام کامقصد امریکہ کے ساتھ فوجی قوت میں توازن لاناہے:شمالی کوریا
16 ستمبر 2017 (08:53)
0

شمالی کوریانے کہاہے کہ اُسکے میزائل اورایٹمی پروگرام کامقصد امریکہ کے ساتھ فوجی قوت میں توازن لاناہے۔
پیانگ یانگ میں شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی نے یہ بات صدرKim Jong کے اُس بیان کے حوالے سے بتائی جس میں انہوں نے کہاتھا کہ ہمارے ایٹمی پروگرام کا اصل ہدف امریکہ کے مقابلے میں دفاعی قوت کاحصول اور امریکی حکمرانوں کو یہ باور کرانا ہے کہ وہ ایٹمی مسئلے کے حل کیلئے فوجی قوت کے استعمال کی دھمکی نہ دیں۔
ادھر وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے مشیر H.R.McMaster کاکہنا ہے کہ شمالی کوریا کے مسلسل میزائل اورایٹمی تجربات سے امریکہ کاضبط وتحمل تیزی سے کم ہورہاہے۔