file photo

جنگی تنازعات ، موسمیاتی تبدیلی کے باعث بھوک اور قحط سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے: اقوام متحدہ
16 ستمبر 2017 (08:49)
0

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ جنگی تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے میں شدت کے بعد دنیا میں بھوک اور قحط سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔غذائی تحفظ اور خوراک کے بارے میں ایک تازہ عالمی جائزے میں اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ تعداد میں یہ اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔
عالمی ادارے نے مزید کہاکہ گزشتہ سال تقریباً اکیاسی کروڑپچاس لاکھ افرادبھوک سے متاثر ہوئے اوریہ تعداد دوہزارپندرہ کے مقابلے میں تین کروڑ اَسی لاکھ زیادہ ہے۔
عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہاگیا کہ غذائی قلت اورتنازعات میں شدت کی موجودہ صورتحال کے باعث جنوبی سوڈان ،شمال مشرقی، نائیجیریا، صومالیہ اوریمن کے بعض حصوں میں لوگوںکو ممکنہ قحط کے خطرے کاسامنا ہوسکتاہے۔