ملک میں دہشت گردی کاخطرہ انتہائی حد تک بڑھ گیاہے:برطانوی وزیر اعظم
16 ستمبر 2017 (08:18)
0

برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے کہاہے کہ جنوب غربی لندن میں گزشتہ روز کے ٹرین دھماکے کے بعد دہشت گردی کاخطرہ انتہائی حد تک بڑھ گیاہے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ایک بیان میں کہاکہ ایک اور حملے کے امکان کے پیش نظر دہشت گردی کے انتہائی خطرے کاسامناہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں تمام حساس مقامات پرفوج پولیس کو ممکنہ مدد فراہم کرے گی۔