قانون وانصاف کے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی الیکشن بل 2017 کی منظوری
16 ستمبر 2017 (08:03)
0

قانون وانصاف سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے الیکشن بل دوہزارسترہ کی منظوری کے بعد اسے ایوان بالا کی منظوری کیلئے بھیج دیاہے۔سینیٹرجاویدعباسی نے اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
قائمہ کمیٹی نے الیکشن بل 2017 کی تمام شقوں کاجائزہ لیا اور کمیٹی کے ارکان نے ان میں مختلف ترامیم کی سفارش کی۔سینیٹ میں الیکشن بل کی منظوری کے بعد یہ دوبارہ قومی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا جہاں اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔