چین کا پاکستان کی برآمدات میں ترجیح اورمنڈی تک رسائی کے خدشات دور کرنے پراتفاق
16 ستمبر 2017 (07:27)
0

پاکستان اور چین نے دونوں ممالک کے مفاد میں چین اور پاکستان کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے پر ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیاہے۔یہ فیصلہ بیجنگ میں چین پاکستان آزادانہ تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے آٹھویں دور کے اختتام پر کیا گیا۔
پاکستان کے سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگا اور چین کے نائب وزیرتجارت Wang Shouwenنے اجلاس کی مشترکہ طورپر صدارت کی۔
دو دن کے مذاکرات کے بعد چین نے پاکستانی برآمدات کیلئے ترجیحی اور دوسرے مرحلے میں منڈی تک رسائی سے متعلق تحفظات دور کرنے پر اتفاق کیا۔