بینک کے صدر نے کہا کہ بینک متبادل توانائی کے منصوبے اور علاقائی رابطوں کے منصوبوں کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے مدد کرے:اسحاق ڈار
16 ستمبر 2014 (20:14)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بینک پر زور دیا ہے کہ وہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے پاکستان کی مدد کرے ۔
منگل کے روز اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرTAKEHIKO NAKAO سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی توانائی کی ضروریات کو پور کرن کیلئے پاکستان تائی پے اور کاسا1000 منصوبوں پر بھی پیش رفت کا خواہاں ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ بینک متبادل توانائی کے منصوبے اور علاقائی رابطوں کے منصوبوں کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ بینک دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی تکمیل میں پاکستان کی مدد کرے گا کیونکہ یہ ملک میں آبی وسائل کو بہتر بنانے کا اہم منصوبہ بھی ہے۔