انہوں نے متاثرین سیلاب سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انکے نقصانات کا جلد معاوضہ ادا کرے گی۔

وزیراعظم کی سیلاب زدگان کو بحالی کی یقین دہانی
16 ستمبر 2014 (20:27)
0

وزیراعظم نوازشریف نے سیلاب زدگان کے نقصانات کے ازالے اور ان کی بحالی کا یقین دلایا ہے۔
انہوں نے منگل کے روز مظفر گڑھ کے متاثرین سیلاب سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ان کی مشکلات کا احساس ہے اور وہ سیلاب کے باعث ہونے والے ان کے نقصانات کا جلد معاوضہ ادا کرے گی۔
اس موقع پر متاثرین سیلاب نے وزیراعظم کواپنے مکانات ' فصلوں اور مویشیوںکے نقصانات کے بارے میں بتایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں یقین دلایاکہ حکومت ان کی مشکلات کم کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
وزیراعظم نے سیلاب سے نقصانات اور تباہی پر افسوس کا اظہار کیا' اور لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔