اُنہوں نے کہا پوری دنیا میں صوفی شاعروں کا کلام بہت شوق سے سنا جاتا ہے

صوفی شعراء کا کلام دھرتی پر انعام ہے:شازیہ خشک
16 ستمبر 2014 (20:51)
0

ملک کی نامور لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے کہا کہ صوفی شاعروں کا کلام ہماری دھرتی پر ایک انعام ہے ۔ ایک انٹرویو میں اُنہوں نے کہا کہ صوفیانہ کلام کی گائیگی کی وجہ سے میری فنی زندگی میں جو تبدیلی آئی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیاجاسکتا۔ اسی کلام کی بدولت مجھے دنیا بھر میں شہرت ملی ۔
اُنہوں نے کہا پوری دنیا میں صوفی شاعروں کا کلام بہت شوق سے سنا جاتا ہے ، ہمارے بہت سے فنکاروں کو اسی کلام کی وجہ سے پسند کیاجاتا ہے ۔