مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کو شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔

شمالی وزیرستان کو جلد دہشت گردوں سے پاک کر دیا جائیگا:نواز شریف
16 ستمبر 2014 (20:44)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ شمالی وزیرستان کو جلد دہشتگردوں سے پاک کردیاجائے گا اور علاقے میں پائیدار امن بحال ہوجائے گا۔
وہ منگل کے روز اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں شمالی وزیرستان کے ایک جرگہ سے باتیں کررہے تھے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت 'شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو جلد واپسی کیلئے پوری کوشش کررہی ہے تاکہ وہ امن و استحکام کی فضا میں اپنی زندگیاں نئے سرے سے شروع کرسکیں ۔
مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کو شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اُنہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت ان مسائل سے بے خبر ہے ۔