16 ستمبر 2014 (20:39)
0

خیبرایجنسی اور شمالی وزیرستان میں فضائی حملوں اور جھڑپوں میں کم سے کم اکتیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے توردرہ کوکی خیل میں آج لڑاکا طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے بیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
فضائی حملے میں دہشت گردوں کے تین ٹھکانے اور گولہ بارود کے دو ڈپو بھی تباہ ہو گئے۔
شمالی وزیرستان میں Dandi Kucch میں پاکستانی چوکی پر سرحد پار سے حملے میں گیارہ افغان دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب افغان دہشت گردوں نے ایک چوکی پر حملہ کیا جس کا پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔
حملے میں ایف سی کے تین اہلکار بھی شہید ہو گئے۔
دہشت گرد اپنے تین ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔