16 ستمبر 2014 (20:38)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کی بحالی اور تعمیر نو پر خصوصی توجہ دے کر عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔
انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں ترقیاتی بینک کے سربراہTakehiko Nakao سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
صدر نے کہا کہ اپنے ترقیاتی شراکت داروں کی حمایت سے ہم عوام کی اقتصادی ترقی یقینی بناسکیں گے۔
انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ کے ترقیاتی منصوبے کے لئے بینک کی طرف سے 43 کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی امداد کا شکریہ ادا کیا۔