16 ستمبر 2014 (20:29)
0

مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام رہا ہے ۔
میر واعظ عمر فاروق نے منگل کے روزسرینگر شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران کہاکہ کشمیری عوام اپنے وسائل کے تحت ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں جبکہ بھارت نے انہیں حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔
انہوںنے عالمی برادری اورعالم اسلام سے دوبارہ اپیل کی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ کشمیریوں کی مددد کریں ۔
حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء شبیر احمد شاہ نے پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ سرینگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا ۔
نوجوان رضاکار امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ قابض انتظامیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دو دور تک دکھائی نہیں دیتی ۔
ادھر ضلع پونچھ میں ایک دھماکے میں بھارتی فوج کے دوپورٹر ہلاک ہو گئے ۔