وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ متاثرہ علاقوں میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطروں اور خسرے سے بچائو کی ویکسین کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے ۔

امداد اور بحالی کےکام کی نگرانی کیلئےضلع کی سطح پرکمیٹیاں تشکیل
16 ستمبر 2014 (10:40)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کابینہ کی سیلاب کی امدادی سرگرمیوں سے متعلق کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین سیلاب کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔

وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان کیلئے کئے گئے انتظامات کے جائزے کے بعد کابینہ کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ امداد اور بحالی کے کام کی نگرانی کیلئے ضلع کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کو تازہ روٹی کی

فراہمی کیلئے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں مکینیکل تندور قائم کئے گئے ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں سیلابی پانی کی سطح گر چکی ہے وہاں نقصانات کے تخمینے کیلئے جائزے کا عمل تیز کیا جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطروں اور خسرے سے بچائو کی ویکسین سمیت دوسری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔