پاکستان کے دورے پر پہنچنے والے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدردورے کے دوران بینک کے صدر وزیر خزانہ ، صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

اے ڈی بی پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری بڑھانا چاہتا ہے:نکائو
16 ستمبر 2014 (10:30)
0

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ٹیکہیکونکائو قومی اہمیت کے منصوبوں اور پاکستان کیلئے اے ڈی بی کی امداد پر بات چیت کیلئے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔سیکرٹری اقتصادی امور سلیم سیٹھی نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔


اس موقع پر اپنے مختصر بیان میںٹیکہیکونکائو نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری بڑھانا چاہتا ہے۔دورے کے دوران بینک کے صدر وزیر خزانہ ، صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔


حکومت کی اقتصادی ٹیم ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال اور معیشت کو درپیش اہم مسائل کے حل کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی امداد کے بارے میں بینک کے صدر سے تبادلہ خیال کرے گی۔