ایک انٹرویو میں وفاقی وزیرنے کہا کہ عمران خان نے اپنی ناکامی کے بعد سپریم کورٹ کو دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔

عمران خان نفرت کے بیج بو رہے ہیں: احسن اقبال
16 ستمبر 2014 (14:26)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی ناکامی کے بعد سپریم کورٹ کو دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔آج ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نفرت کے بیج بو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سر پر وزیراعظم بننے کا بھوت سوار ہے جس سے ملک کو نقصانات برداشت کرنا پڑیں گے۔

 احسن اقبال نے کہا کہ صرف جمہوریت کے ذریعے ہی وفاق کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ملکی ترقی کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔