بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین پچھلے ایک سال سے مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر جو کام کررہے ہیں وہ متاثر نہیں ہوگا۔

فاطمی کاقدرتی آفات سے نمٹنے کیلئےعلاقائی سوچ اپنانے کی ضرورت پرزور
16 ستمبر 2014 (13:15)
0

وزیراعظم کے خارجہ امور سے متعلق خصوصی معاون طارق فاطمی نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے علاقائی سوچ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف پاکستان اور بھارت کیلئے وقت کی ضرورت ہے بلکہ خطے کے تمام ممالک کو مل کر قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

چینی صدر کے دورہ اسلام آباد کی منسوخی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین پچھلے ایک سال سے مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر جو کام کررہے ہیں وہ متاثر نہیں ہوگا۔