پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور سندھ کی حکومت کھانے پینے اور دوسری اشیاء کے مزید بیس ٹرک جلد روانہ کرے گی۔

پنجاب کےمتاثرین سیلاب کیلئےخوراک سے بھرے30ٹرک بھیجے ہیں:بلاول بھٹو زرداری
16 ستمبر 2014 (13:11)
0

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے متاثرین سیلاب کیلئے خوراک سے بھرے ہوئے تیس ٹرک بھیجے ہیں۔انہوں نے کراچی میں آزاد جموں وکشمیر اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق خان کو بھی متاثرین سیلاب کیلئے دس کروڑ روپے کا چیک دیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور سندھ کی حکومت کھانے پینے اور دوسری اشیاء کے مزید بیس ٹرک جلد روانہ کرے گی۔