پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرریلوےنے کہا کہ ان ٹرینوں میں شامل موسیٰ پاک ایکسپریس لاہور اور ملتان کے درمیان جبکہ مہران ایکسپریس کراچی اور میرپور خاص کے درمیان چلائی جائیں گی۔

مسافروں کی سہولت کیلئے اگلےمہینے سے2نئی مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی: سعدرفیق
16 ستمبر 2014 (13:07)
0

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسافروں کی سہولت کیلئے اگلے مہینے سے دو نئی مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی۔لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ٹرینوں میں شامل موسیٰ پاک ایکسپریس لاہور اور ملتان کے درمیان جبکہ مہران ایکسپریس کراچی اور میرپور خاص کے درمیان چلائی جائیں گی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مال بردار گاڑیوں کیلئے انجنوں کی تعداد اگلے مہینے بڑھ کر پچاس ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مال برداری اور کوئلے کی نقل وحمل کیلئے رواں سال ریلوے ٹرانسپورٹیشن کمپنی قائم کی جارہی ہے۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب کے باعث اس وقت جھنگ ۔شورکوٹ اور ملتان۔مظفرگڑھ کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے۔