حکومت کے ترجمان نے کہاہے کہ دہشتگردی کی روک تھام کیلئے آلات کی خریداری کیلئے خصوصی طور پر ڈھائی ارب روپےآئی بی کوجاری کئے گئے۔

آئی بی کوسیاسی مقاصدکیلئے کوئی فنڈزنہیں دیئے گئے :حکومت
16 ستمبر 2014 (10:44)
0

حکومت نے سیاسی مقاصد کیلئے انٹیلی جنس بیورو کو فنڈ جاری کرنے سے متعلق ذرائع ابلاغ میں چھپنے والی بے بنیاد خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

ایک سرکاری ترجمان نے بیان میں وضاحت کی کہ دہشتگردی کی روک تھام کیلئے آلات کی خریداری کیلئے خصوصی طور پر ڈھائی ارب روپے آئی بی کو جاری کئے گئے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی فنڈز کے استعمال کا سوچ بھی نہیں سکتی کیونکہ وہ مکمل شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔