فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کےمطابق خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی میں میں20اور سرحد پار سے حملے پر جوابی کارروائی میں11افغان دہشت گردہلاک ہو گئے۔

خیبر اورشمالی وزیرستان ایجنسی میں فضائی حملےاورجھڑپ،31 دہشتگردہلاک
16 ستمبر 2014 (15:17)
0

خیبر اور شمالی وزیرستان ایجنسیوں میں فضائی حملوں اور جھڑپوں میں کم سے کم اکتیس دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے توردرہ کوکی خیل میں آج لڑاکا طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے بیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

فضائی حملے میں دہشت گردوں کے تین ٹھکانے اور گولہ بارود کے دو ڈپو بھی تباہ ہو گئے۔شمالی وزیرستان میں داندی میں پاکستانی چوکی پر سرحد پار سے حملے میں گیارہ افغان دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔


واقعہ اس وقت پیش آیا جب افغان دہشت گردوں نے ایک چوکی پر حملہ کیا جس کا پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔حملے میں ایف سی کے تین اہلکار شہید ہو گئے۔دہشت گرد اپنے تین ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔