گدو بیراج پر پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔

سندھ میں کچے کےعلاقے کےلوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کاعمل جاری
16 ستمبر 2014 (15:21)
0

سندھ میں کچے کے علاقے کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے کیونکہ گدو بیراج پر پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔

محکمہ آبپاشی کے حکام نے کراچی میں کہا ہے کہ آج صبح گدو بیراج پر پانی کا بہاؤ دو لاکھ ستر ہزار کیوسک اور سکھر پر ایک لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے تمام بیراجوں پر پانی کی سطح بہتر ہے اور ان بیراجوں سے پانی آسامی سے گزر جائے گا۔

لاڑکانہ کے ڈویژنل کمشنر نے ریڈیو پاکستان کے لاڑکانہ کے نمائندے نور حسین چاند کو بتایا کہ ڈویژن کے پانچ اضلاع میں سیلاب زدگان کے لئے اٹھانوے امدادی اور طبی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔