ایک مشترکہ بیان میں اعلیٰ سفارتکاروں نے عراق کو مناسب فوجی تعاون سمیت کسی بھی طرح کی ضروری مدد فراہم کرنے پر زور دیا۔

30 ملکوں کااسلامی ریاست گروپ کےخلاف لڑائی میں عراق کی مددکاعزم
16 ستمبر 2014 (14:33)
0

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک کانفرنس میں تیس ملکوں نے اسلامی ریاست گروپ کے جنگجوئوں کے خلاف لڑائی میں عراق کی مدد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ایک مشترکہ بیان میں اعلیٰ سفارتکاروں نے عراق کو مناسب فوجی تعاون سمیت کسی بھی طرح کی ضروری مدد فراہم کرنے پر زور دیا۔

کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے فرانسیسی صدرFrancois Hollande نے جنگجوئوںسے عالمی سطح پر نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراقی صدر فواد معظم نے خبردار کیا کہ عسکریت پسند خطے کے مزید ملکوں میں داخل ہوسکتے ہیں۔


بڑے یورپی ملکوں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان، عراق کے ہمسایہ ممالک اور خلیجی عرب ریاستوں اور قطرنے کانفرنس میں شرکت کی۔