مصباح الحق 2015ء کے عالمی کپ تک قومی ایک روزہ اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔

شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان مقرر
16 ستمبر 2014 (21:03)
0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کوپاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے ان کی تقرری2016ئمیں ہونے والے آئندہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک کی گئی ہے۔
مصباح الحق 2015ئکے عالمی کپ تک پاکستان کی قومی ایک روزہ اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔
شاہد آفریدی انیس ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوںمیں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔
پاکستان نے ان کی قیادت میں آٹھ میچوں میں کامیابی حاصل کی اور گیارہ میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔