لاہور لائنز کے165کے تعاقب میں سدرن ایکسپریس109رنز بنا سکی

چمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی:لاہور لائنز نے سدرن ایکسپریس کو ہرا دیا
16 ستمبر 2014 (21:00)
0

بھارت کے شہر رائے پور میں پانچویں چیمپئن لیگ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ میچ میں لاہور لائنز نے سدرن ایکسپریس کو 55رن سے شکست دے دی ۔
لاہور لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 164رن بنائے ۔جواب میں سدرن ایکسپریس کی پوری ٹیم اٹھارہ اوورز میں 109رن بنا کر آئوٹ ہوگئی۔
لاہور لائنز کے محمد حفیظ کو مین آف دی میچ قراردیاگیا۔