مستونگ کے قریب عوامی اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کے کانسی اور سونے کے منصوبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

حکومت عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے کام کرے گی: عبدالمالک بلوچ
16 ستمبر 2014 (13:31)
0

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ میری حکومت صوبے اور اس کے عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے کام کرے گی۔مستونگ کے قریب ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کے کانسی اور سونے کے منصوبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پسنی میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمینٹس منسوخ کردی گئی ہیں اور جلد ہی مقامی آبادی کو ان زمینوں کے مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے کوششیں کی رہی ہے۔


وزیراعلیٰ نے اس موقع پرکڈکوچا کے علاقے کو بجلی کی فراہمی اور مقامی کسانوں کو بلڈوزروں کی فراہمی کیلئے دو کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔