وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقوں کو متاثرین کی امداد کرنی چاہئیے۔

سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کا قیام
16 ستمبر 2014 (21:59)
0

پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کیلئے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ قائم کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی کابینہ اور پاکستان مسلم لیگ نون کے صوبائی اسمبلی کے ارکان اپنی ایک ماہ کی تنخواہ اس فنڈ میں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں اور معاشرے کے تمام طبقوں کو متاثرین کی امداد کرنی چاہئیے۔