روس کا بین الاقوامی فوجداری عدالت سے باضابطہ علیحدگی کا اعلان
16 نومبر 2016 (20:15)
0

روس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے آئین سے باضابطہ علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ نے بدھ کے روز ماسکو میں ایک بیان میں کہا کہ عدالت عالمی برادری کی توقعات پر پورا اُترنے میں ناکام رہی ہے۔
روس نے 2000میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے روم معاہدے پر دستخط کیے تھے جو جنگی جرائم کے مقدمات کی سماعت کے لیے قائم کیا گیا تھا۔