اقوام متحدہ کی کمیٹی نے اظہار رائے کی آزادی ، ضمیر ، مذہب اور عقیدے پر سخت پابندیوں پر بھی گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

اقوام متحدہ کا ایران پر جبری گمشدگیاں اور غیر قانونی گرفتاریاں بند کرنے پر زور
16 نومبر 2016 (20:00)
0

اقوام متحدہ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جبری گمشدگیاں اور بڑے پیمانے پر غیرقانونی گرفتاریاں بند کرے۔
جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی میں اس حوالے سے اقدامات کی منظوری دی جس کے حق میں پچاسی ، مخالفت میں پینتیس ووٹ پڑے جبکہ تریسٹھ ملکوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
اقوام متحدہ کی کمیٹی نے اظہار رائے کی آزادی ، ضمیر ، مذہب اور عقیدے پر سخت پابندیوں پر بھی گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
ادھر ، ایران کی وزارت خارجہ نے اس رائے شماری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام خصوصی سیاسی مقاصد کیلئے اٹھایا گیا ہے۔