ترجمان محکمہ خوراک نے کہا کہ صوبے کے کسی بھی حصے میں گندم کا کوئی بحران نہیں۔

غذائی قلت سے بچنے کیلئے تمام اضلاع کو بروقت گندم کا کوٹہ فراہم
16 نومبر 2016 (19:57)
0

محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے موسم سرما میں غذائی قلت سے بچنے کیلئے علاقے کے تمام اضلاع کو بروقت گندم کا کوٹہ فراہم کر دیا ہے۔

محکمہ خوراک کے ایک ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے کسی بھی حصے میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کے تمام اضلاع کے ڈپوؤں میں ایک لاکھ سے زائد گندم کی بوریاں فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاسکو گلگت بلتستان کے لئے مختص سالانہ پندہ لاکھ بوریاں فراہم کر رہا ہے