ناول نگار پنکج مشرا نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے جولائی سے کشمیر میں ظلم وستم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

بھارتی تجزیہ کار کا مودی پر مسلمانوں کے وسیع پیمانے پر قتل عام کاالزام
16 نومبر 2016 (19:53)
0

بھارتی تجزیہ کار اور ناول نگار پنکج مشرا نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے اس سال جولائی سے کشمیر میں ظلم وستم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
پنکج مشرا نے نیویارک ٹائمز میں ایک کالم میں لکھا ہے کہ ظلم وستم کی اس لہر کے دوران اب تک تقریباً سو افراد شہید اور بچوں سمیت ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
بھارتی ادیب نے بھارت کے اشتعال انگیز ذرائع ابلاغ پر بھی تنقید کی جو ہر وقت حریت رہنماؤں کے خلاف نفرت پھیلاتا رہتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پر مسلمانوں کے بڑے پیمانے پر قتل عام کا بھی الزام ہے۔