رچرڈ اولسن نے کہا کہ پاکستان آج تین سال پہلے سے کہیں بہتر ملک ہے۔

امریکہ کی وزیراعظم نوازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں معیشت بحالی کی توصیف
16 نومبر 2016 (19:39)
0

پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو الوداعی ٹیلی فون کال کی۔
رچرڈ اولسن نے کہا کہ پاکستان آج تین سال پہلے سے کہیں بہتر ملک ہے۔
انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستانی معیشت کی بحالی کی تعریف کی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو دونوں ملکوں کے لوگوں کی بہبود اور خوشحالی کیلئے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے کام جاری رکھنا چاہئیے۔
انہوں نے خطے میں امن کے فروغ کے لئے رچرڈ اولسن کی خدمات کی بھی تعریف کی۔