وفاقی وزیر نے سی ڈی اے کے حکام سے کہا کہ وہ دستیاب وسائل کو بہتر طور پر استعمال کریں ۔

اسحق ڈار کا سینیٹ سیکرٹریٹ کی تزئین و آرائش کا جائزہ
16 نومبر 2016 (19:16)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے بدھ کے روز ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں اسلام آباد کے سینٹ سیکریٹریٹ کی تزئین وآرائش کے کام کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ممبر انجنئیرنگ اور سینٹ کے اعلیٰ افسران نے وفاقی وزیر کو سینٹ سیکریٹریٹ کی تزئین وآرائش اور اسکی تکمیل کے حوالے سے معاملات کے بارے میں کام کی رفتار کے بارے میں بتایا۔
وفاقی وزیر نے سی ڈی اے کے حکام سے کہا کہ وہ دستیاب وسائل کو بہتر طور پر استعمال کریں ، اخراجات میں کمی لائیں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ تزئین وآرائش کے کام کے معیار میں کوئی کمی نہ رہے۔