سابق برطانوی وزیراعظم نے خطے خصوصاً افغانستان میں امن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

نثار،کیمرون کا پاکستان ،برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال
16 نومبر 2016 (17:07)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے آج لندن میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل میں ڈیوڈکیمرون کا بہت احترام ہے جنہوں نے اپنے دور حکومت میں پاک برطانیہ تعلقات میں بہتری کیلئے کام کیا اور انہیں نئی بلندیوں پر لے کر گئے۔
دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈیوڈ کیمرون نے خطے خصوصاً افغانستان میں امن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی تعلقات کیلئے کام کرتے رہیں گے۔