مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں دانیال عزیز اورطلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے الزامات ایک بارپھر جھوٹ کا پلندہ ثابت ہونگے۔

نااہلی ریفرنس :الیکشن کمیشن کی عمران خان کو22نومبر تک اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت
16 نومبر 2016 (15:51)
0

الیکشن کمیشن نے آج اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت کی ۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو اس مہینے کی بائیس تاریخ تک اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ۔

بعد میں صحافیوں سے باتیںکرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں دانیال عزیز اورطلال چوہدری نے کہاکہ ہماری جماعت کی قیادت نے خود کو ہمیشہ احتساب کیلئے پیش کیا تاہم تحریک انصاف کے چیئرمین خودکے احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے الزامات ایک بارپھر جھوٹ کا پلندہ ثابت ہونگے۔