زیر حراست میئر کی انتالیس مقدمات میں سے اڑتیس مقدموں میں پہلے ہی ضمانت منظور کرلی گئی تھی۔

دہشت گردو ں کو علاج کی مبینہ سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق مقدمے میں وسیم اختر کی ضمانت منظور
16 نومبر 2016 (15:44)
0

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آج مبینہ دہشت گردوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق مقدمے میں زیر حراست میئر وسیم اختر کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے اسی مقدمے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کی بھی ضمانت منظورکرلی، دونوں کو عدالت میںاپنا پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیاگیا ے۔
وسیم اختر کی انتالیس مقدمات میں سے اڑتیس مقدموں میں پہلے ہی ضمانت منظور کرلی گئی تھی۔