مقررین نے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

پشاور:احتجاجی ریلی میں بھارت کی کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی سخت مذمت
16 نومبر 2016 (15:39)
0

پشاور میں آج ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی سخت مذمت کی گئی۔ ریلی کے شرکا نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ بھارت کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔