پبلک اکائونٹس کمیٹی بلوچستان کے چیئرمین نے کہا ہے کہ جلد صحت اورتعلیمی کمیشن قائم کئے جائیں گے تاکہ ان دونوں شعبوں میں انقلابی اصلاحات کی جائیں۔

معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے: مجید اچکزئی
16 نومبر 2016 (15:33)
0

پبلک اکائونٹس کمیٹی بلوچستان کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے کہاہے کہ معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔کوئٹہ میں لورالائی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جلد صحت اورتعلیمی کمیشن قائم کئے جائیں گے تاکہ ان دونوں شعبوں میں انقلابی اصلاحات کی جائیں۔

انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ان شعبوں کیلئے مختص بجٹ کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں خرچ کئے جائیں گے۔ مجید خان اچکزئی نے کہاکہ گھوسٹ سکولوں اور اساتذہ کے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ سرکاری پیسہ وصول کیا جائے اور فنڈز کا غلط استعمال روکا جائے۔
انہوںنے وفد کو ان کے مسائل کے حل کا یقین دلایا۔