عمران خان وزیراعظم کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ کررہے ہیں: امیر مقام
16 نومبر 2016 (15:28)
0

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکا ٹ کرنے پر تنقید کی ہے جس سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان خطاب کریں گے۔

آج سہ پہر پشاور میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان خیبرپختونخوا کی ترقی پر توجہ دینے کے بجائے وزیراعظم کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔