گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق بدنام ٹارگٹ کلنگ گروپ سے ہے۔جوسیاسی کارکنوں کے قتل میں ملوث ہیں۔

کراچی میں دو ٹارگٹ کلر ز سمیت 3 ملزمان گرفتار
16 نومبر 2016 (12:36)
0

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسداد دہشت گردی پولیس نے کراچی میں دو ٹارگٹ کلروں سمیت تین ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق بدنام ٹارگٹ کلنگ گروپ سے ہے۔جوسیاسی کارکنوں کے قتل میں ملوث ہیں۔
ادھرشہرکے علاقے ناگن چورنگی سے مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم کو بھی حراست میں لیاگیا ہے جس کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔