دختران ملت کا مقبوضہ کشمیر سے فوج کے انخلاء کا مطالبہ
16 نومبر 2016 (12:31)
0

دختران ملت نے مقبوضہ کشمیر سے فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین نے اس بات کااعادہ کیا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
ادھر امت اسلامی کے چیئرمین قاضی یاسر نے مقبوضہ کشمیر سے باہر مختلف جیلوں میں قید سیاسی قیدیوں کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش ظاہر کی۔